• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Web Desk
Web Desk | 17 جولائی ، 2019

معروف شخصیات نے خود پہ ’بڑھاپا ‘ طاری کر لیا


دنیا بھر کے فنکار ،کھلاڑی، سیاست دان اور دیگر معروف شخصیات نے’ فیس ایپ‘ کا استعمال کرتے ہوئے خود پہ بڑھاپا طاری کر لیا۔

گزشتہ دو روز سے ’فیس ایپ‘ نامی ایپلیکیشن کی مقبولیت میں اضافہ ہو رہا ہے،سوشل میڈیا کی نیوز فِیڈ میں جوان بوڑھے ہوتے نظر آرہے ہیں۔

دنیا بھر کی معروف شخصیات خواہ اُن کا نام فنکاروں کی فہرست میں آئے، کھلاڑیوں کی یا کوئی سیاسی شخصیت ہو، سب ہی ایک دن میں فیس ایپ ایپلیکیشن استعمال کر کے بوڑھے ہونے لگے۔

بالی ووڈ اسٹار ورن دھون ، سونم کپور ، ارجن کپور ہوں یا پاکستان کے فہد مصطفیٰ سب ہی اس ایپ کے دلدادہ ہوگئے اور اپنی بڑھاپے کی تصاویر اپنے مداحوں سے شیئر کرنے لگے۔

بالی ووڈ اداکار ورن دھون نے انیل کپور کی بھی تصویر اپلوڈ کی۔



اداکارہ سونم کپور نے انسٹاگرام اسٹوری لگائی۔ 

معروف پاکستانی اداکار و فنکار فہد مصطفی نے بھی فیس ایپ کا استعمال کیا اور اپنی تصویر انسٹاگرام پر اپلوڈ کی۔

View this post on Instagram

Future is secure #FaceApp

A post shared by Fahad Mustafa (@mustafafahad26) on



پاکستانی اداکار  فیس ایپ کے فلٹر اولڈ ایج کے بعد۔

مصری فٹبالر محمد صلح کے ایک مدا ح نے اُن کی تصویر پر اولڈ ایج کا فلٹر لگایا جسے بےحد پسند کیا جارہا ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کھلاڑیوں پر فیس ایپ کا اولڈ ایج فلٹر لگایا گیا ہے۔

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹینکنالوجی کی فیس ایپ والی ایک تصویر۔

آج کل اپنی طرز کی یہ منفرد ایپلیکیشن دنیا بھر میں مقبولیت حاصل کر رہی ہےجس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ ’ہیش ٹیگ فیس ایپ‘ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بنا ہوا ہے ۔

’فیس ایپ ‘ اپلیکیشن کے استعمال سے نا صرف آپ اپنی سیلفیز پر منفرد فلٹرز استعمال کرسکتے ہیں بلکہ اپنی پسندیدہ شخصیات کی تصاویر پر بھی یہ فلٹرز لگا سکتے ہیں ۔

فیس ایپ آخر ہے کیا؟

روسی ماہرین کی تیار کردہ یہ ایک ایسی ایپ ہے جو بوڑھے کو جوان اور جوان کو بوڑھا دکھانے کی سہولت کے ساتھ ساتھ مرد کو عورت بھی بنا سکتی ہے۔

تصاویراورسیلفیز کو خوب سے خوب تر بنانے کے لیے مختلف فلٹرز، اینی میشن، آرٹ، گرافکس اور دیگر چیزوں کی ضرورت نہیں کیونکہ فیس ایپ جوانی سے بڑھاپے اور مرد کو خاتون بنانے کےساتھ ساتھ دیگر فیچرزبھی استعمال کرنے کی سہولت دیتی ہے۔

فیس ایپ کے مختلف فلٹرز اس کام میں آپ کو مدد دیتے ہیں۔

اسمائل اینڈ اسمائل 2: یہ فلٹر آپ کے سنجیدہ چہرے پر بھی مسکراہٹ بکھیر دے گا۔

ینگ: یہ فلٹر جھریاں اور بڑھتی عمر کے دیگر اثرات چھپا کرچہرے کو جوان دکھائے گا۔

اولڈ: اس فلٹر سے کسی جوان کو آسانی سے بوڑھا دکھایا جا سکتا ہے۔

فی میل: یہ فلٹر کسی مردانہ چہرے میں زنانہ نقش ابھارتا ہے۔

میل: فی میل فلٹر کا الٹ یہ فلٹر زنانہ چہرے کو مردانہ دکھاتا ہے۔

گوگل ایپ، پلے اسٹور اور ایپل اسٹور سمیت تمام ایپلی کیشن اسٹورز سے فیس ایپ کو ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔

’فیس ایپ‘ ہیش ٹیگ کا آغاز اچانک ہوا کیسے؟

2017میں لانچ ہوئی یہ ایپ آج کل پاکستان سمیت دنیا بھر میں  بےحد مقبول ہورہی ہے۔ اس ایپ کے استعمال نے اس وقت زور پکڑا جب دنیا بھر کی مشہور و معروف شخصیات نے اپنے مستقبل کے چہرے دیکھنے کے لئے اس ایپ کا استعمال کرتے ہوئے ہیش ٹیگ FaceApp#  کے ساتھ سیلفی اپلوڈ کیں۔

تیزی سے مقبول ہوتی اس ایپلیکیشن نے سوشل میڈیا میں ایک نیا چیلنج شروع کیا ہے جسے OldAge# کا نام دیا گیا ہے۔ اس چیلنج میں لوگ فیس ایپ کا بوڑھا بنانے والا فلٹر استعمال کر کے اپنی سیلفی اپلوڈ کریں گے۔

واضح رہے کہ یہ چیلنج سوشل میڈ یا پر اس سے قبل مقبولیت پانے والےدس سالہ چیلنج کے مشابہہ لگتا ہے ، دس سالہ چیلنج میں سوشل میڈیا صارفین کو اپنی دس سالہ پرانی تصاویر اپلوڈ کرنی تھیں ۔

ہالی ووڈ ، بالی ووڈ  اور پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ لوگوں کو اس ایپ کے اولڈ ایج چیلنج نے اپنی لپٹ میں لے لیا ہے ۔شوبز ستارے اس ایپ میں سیلفیز لے کر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کر رہے ہیں ۔

View this post on Instagram

Old age hit me like ..

A post shared by Arjun Kapoor (@arjunkapoor) on


پالیسی کے پیش نظر بہت سے ممالک بشمول سعودی عرب نے اس ایپلیکیشن پر پابندی لگائی گئی ہے۔ سعودی عرب کی نیشنل سائبر سکیورٹی اتھارٹی نے خبردار کیا ہے کہ اس ایپلی کیشن کے حوالے سے جو رپورٹس ملی ہیں ان سے پتا چلا ہے کہ یہ خطرناک ایپ ہے۔ اسے فوٹو لائبریری یا فوٹو شاپ تک رسائی دینے کی صورت میں راز داری اور معلومات کو خفیہ رکھنے کی گارنٹی نہیں رہتی۔