• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر کا ایمبولینس ڈرائیور پرتشدد،پیرا میڈیکل سٹاف کا احتجاجی مظاہرہ

ملتان (سٹاف رپورٹر) ایمبولینس ڈرائیور کوتشدد کانشانہ بنانےپرپیرا میڈیکل سٹاف کی جانب سے شہباز شریف ہسپتال میں ڈاکٹر رائو فیاض کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ گورنمنٹ شہباز شریف ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال ملتان میں گزشتہ روز ایمبولینس ڈرائیور منور دوپہر 2 بجےایک تشویشناک حالت میں مریض کونشتر ہسپتال شفٹ کر رہا تھا کہ اسی اثنا میں نشتر ہسپتال وارڈ نمبر 24 کے پی جی آر ڈاکٹر رائو فیاض جو کہ اپنی بیگم ڈاکٹر سارہ کو لینے شہباز شریف ہسپتال آئے ایمبو لینس ڈرائیور منور سے تکرار شروع کردی، تشدد کیا اور ایمبولینس کی چابی نکال لی تاہم ملازمین نے ان سے چابی لیکر فوری مریض کو نشتر منتقل کیا گیا واقع پر ڈاکٹر فیاض کیخلاف تھانہ چہلیک میں کار سرکار میں مداخلت کامقدمہ درج کر ادیا گیا دریں اثنا پیرا میڈیکل سٹاف شہباز شریف ہسپتال کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا،مظاہرین نے کمشنر ،ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا کہ ڈاکٹر رائو فیاض کے خلاف ایکشن لیا جائے۔
تازہ ترین