• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گواہ سمیت 4ایف آئی اے اہلکاروںکوگرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

ملتان (سٹاف رپورٹر)سیشن کورٹ نے حکم عدولی پر پرائیویٹ گواہ سمیت4 ایف آئی اے اہلکاروں کے وارنٹ گرفتار ی جاری کرتے ہوئے تھانہ ایف آئی اے انسپکٹر عنصر عباس ،اے ایس آئی عمرفاروق ،فٹ کا نسٹیبل ناصر محمود اور پرائیویٹ گواہ اعجاز احمد کو گرفتار کرکے9ستمبر کو پیش کرنے کا حکم دیا ہے، فاضل عدالت نے رشوت نہ دینے پر شہری کو ہراساں کرنے کے الزام کی درخواست پر ایس ایچ او تھانہ صدر سے 26 جولائی کو جواب طلب کرلیا ہے عدالت میں یونس مسیح نے درخواست دائر کی تھی، سیشن عدالت نے چیکنگ کے بعد رشوت نہ دینے پر شہری کو زدوکوب کرنے اور قیمتی دستاویزات گم کرنے کے الزام کا مقدمہ درج نہ کرنے پر ایس پی کمپلینٹ سیل اور ایس ایچ او کینٹ ملتان سے 24 جولائی کو جواب طلب کرلیا فاضل عدالت میں درخواست دائر کرتے ہوئے شہری تاثیر علی خان نے موقف اختیار کیا کہ اسے محافظ سکواڈ کے ناصر شاہ اور دیگر 3 اہلکاروں نے موٹرسائیکل پر جاتے ہوئے روکا اور چیکنگ کے بعد رشوت نہ دینے پر زد و کوب کرتے ہوئے گاڑی کے قیمتی کاغذات چھین لئے، ایس ایچ او تھانہ کینٹ کو کارروائی کے لئے درخواست دی لیکن کوئی دادرسی نہ ہوئی ہوئی، فاضل عدالت نے منشیات کے ملزم چوہدری احسان احمد کی عبوری ضمانت میں تھانہ قادرپورراں پولیس سے 22 جولائی کو ریکارڈ طلب کرلیا ہے، ماڈل سیشن کورٹ نے بیوی کو قتل کرنے کے ملزم کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کرنے کا حکم دیا ہے فاضل عدالت میں تھانہ گلگشت پولیس کے مطابق ملزم دلدار کے خلاف اپنی بیوی حمیداں بی بی کو قتل کرنے کےمقدمے میں ملزم کو گرفتار کیا تھا، جوڈیشل مجسٹریٹ نے ویزا فراڈ کے ملزم مظہرکو جسمانی ریمانڈ پر حوالے کرنے کی ایف آئی اے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے جیل بھجوانے کا حکم دیا، جعلسازی اور فراڈ کے ذریعے شہری کے بینک اکاؤنٹ سے کروڑوں روپے نکلوانے کے ملزم نعیم افضل کو مزید4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے حکام کے حوالے کرنے کا حکم دیا ہے، فاضل عدالت نے ملتان کی زاہرہ بی بی کی درخواست پر اسے دارالامان سے رہا کرنے کا حکم دیا ہے، ماڈل ٹرائل مجسٹریٹ عدالت نے کلہاڑیوں کے وار کر کے شہری کو زخمی کرنے کے مقدمے میں ملوث 2 ملزمان اجمل ،محمد سجاد کو صلح ہونے پر بری کرنے کا حکم دیا ہے۔
تازہ ترین