• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


ملائیشیا میں خوب صورت بکرے نے دھوم مچا رکھی ہے اور ہر کوئی اسے خریدنے کی کوشش میں لگاہوا ہے، جبکہ اس کی تصاویر بھی سو شل میڈیا پر خوب وائرل ہوگئیں ہیں۔

احمد نامی ملائیشین کسان کے پاس ویسے تو درجنوں بکرے اور بکریاں موجود ہیں تاہم راموس نامی 11 ماہ کا پالتو بکرا ہر ایک کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔

بڑی تعداد میں لوگ اس بکرے کو خریدنے کی خواہش کا اظہار کر رہے ہیں تاہم اس کا مالک معذرت کرتے ہوئے دوسرے بکرے پیش کررہا ہے۔

احمد کا کہنا ہے کہ اس نے یہ بکرا 150پاؤنڈ میں خریدا تھا۔

تازہ ترین