• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

 داؤدی بوہرہ جماعت کے روحانی پیشوا سیدنا مفضل سیف الدین کراچی پہنچ گئے، ایئرپورٹ پر گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔


اس موقع پر صوبائی وزیر مکیش چاولہ، وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر برائے اطلاعات و قانون بیرسٹر مرتضیٰ وہاب سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

دریں اثنا وزیراعلیٰ سندھ  نے اس موقع پر سیدنا مفضل سیف الدین کو کراچی کے دورہ پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ آپ کا گذشتہ دورہ کراچی یادگار موقع تھا اور مجھے امید ہے کہ آپ کا یہ دورہ بھی شاندار ثابت ہوگا۔

تازہ ترین