• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شرجیل خان کی پابندی آئندہ ماہ ختم ہوگی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ کیس میں سزا یافتہ کرکٹر شرجیل خان پر کر کٹ کے دروازے کھلنے کے لئے کائون ڈائون شروع ہوگیا ہے،ان کی سز ا اگلے ماہ دس اگست کو ختم ہورہی ہے، پی سی بی کے ترجمان کے مطابق سزا مکمل ہونے پر شرجیل خان کو ری ہیب پروگرام مکمل کرنا ہوگا جس کے لیے کرکٹر کی طرف سے تاحال کوئی رابطہ نہیں کیا گیا ہے۔ ری ہیب مکمل ہونے پر انہیں کرکٹ کھیلنے کی اجازت ہوگی۔ شرجیل خان کے وکیل شیغان اعجاز نے کہا ہےکہ ری ہیب پروگرام کے لئے جلد پی سی بی سے رابطہ کریں گے۔
تازہ ترین