• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جوائنٹ چیف ٹینس، عقیل اور مزمل میں ٹائٹل کی جنگ ہوگی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) عقیل خان نے مدثر مرتضی اور مزمل مرتضی نے عابد علی اکبر کو شکست دیکر جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی اوپن ٹینس چیمپئن شپ کے مینز سنگلز کے فائنل میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ان میں ٹائٹل کیلئے جنگ ہوگی۔ لیڈیز سنگلز کے سیمی فائنل میں سارا منصور اور مہک کھوکھر نے کامیابی حاصل کرکے فائنل میں جگہ بنائی۔ ڈی اے کریک کلب کراچی میں کھیلی جانے والی چیمپئن شپ کے مین سنگلز کے سیمی فائنلز میں عقیل خان نے مدثر مرتصی کو باسانی 6-0 اور 6-1 سے جبکہ مزمل مرتضی اور عابد علی اکبر کے درمیان سخت مقابلہ ہوا جس میں مزمل نے 6-4 اور 6-4 سے شکست دیکر فائنل میں جگہ بنائی۔ لیڈیز سنگلز کے سیمی فائنل میں سارہ منصور نے ہانیہ نوید کو 6-1 اور 6-2 سے جبکہ مہک کھوکھر نے ارج بتول کو 6-0 اور 6-1 سے زیر کیا۔ بوائز انڈر 18 کے سیمی فائنلز میں اشیش کمار اور احمد کامل نے فتح حاصل کی۔
تازہ ترین