• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رینجرز نے مختلف کارروائیوں میں5ملزمان کو گرفتار کر لیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)رینجرز نے مختلف کارروائیوں میں5ملزمان کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان رینجرز(سندھ) نے بغدادی کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم ساحل کو گرفتار کیا جس کا تعلق لیاری گینگ وار (زاہد لاڈلا گروپ)سے ہے۔ ملزم علاقے میں منشیات فروشی کے کاروبار میں ملوث ہے۔سعیدآباد کے علاقے میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے2ملزمان محمد نعمان اور طاہر حسن کو گرفتار کیا جو لوگوں سے لوٹ مار کرنے، ڈکیتی اوراسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔ ماڈل کالونی کے علاقے میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے2ملزمان یاسر خان اور خلیل احمدکو گرفتار کیا جو علاقے میں منشیات فروشی کے کاروبار میں ملوث ہیں۔
تازہ ترین