• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہر میں مویشی منڈیاں قائم کرنے کی اجازت نہیں دیں گے،قائم مقام میئر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) قائم مقام میئر کراچی سید ارشد حسن نے کہا ہے کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی شہر میں کسی بھی جگہ مویشی منڈیاں قائم کرنے کی اجازت جاری نہیں کرے گی، کراچی کی انتظامیہ کی جانب سے 8مقامات کے علاوہ اگر کہیں مویشی منڈیاں قائم کی گئیں تو ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو اپنے دفتر میں عیدالاضحی کے موقع پر شہر میں قائم کی جانے والی غیرقانونی مویشی منڈیوں کے حوالے سے منعقدہ ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ شہر میں کچرے کی خراب صورتحال، متوقع بارشوں اور بیرون کراچی سے لائے جانے والے مویشیوں میں کانگو وائرس کے خطرے کے پیش نظر کسی بھی صورت میں مین شاہراہوں ، سڑکوں، گلیوں اور رہائشی علاقوں میں مویشی منڈیاں قائم کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی کیونکہ ان مویشی منڈیوں کے قیام سے شہر میں گندگی پھیلنے سے شہریوں کی صحت کو خطرات لاحق ہوسکتے ہیں جبکہ دوسری جانب ٹریفک کا نظام بھی درہم برہم ہوجاتا ہے جس سے شہریوں کو مشکلا ت کا سامنا کرنا پڑتا ہے لہٰذا اگر بلااجازت کسی بھی مقام پرمویشی منڈی قائم کی جائے تو محکمہ ویٹرنری سروسز ، محکمہ انسداد تجاوزات، محکمہ لینڈ سمیت دیگر محکمے مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرتے ہوئے ٹاسک فورس تشکیل دیں اور جگہ جگہ مویشی منڈی قائم کرنے والوں کے خلاف بھرپور کارروائی کرتے ہوئے نہ صرف جرمانے عائد کئے جائیں اور سٹی وارڈنزکے تعاون سے انہیں وہاں سے ہٹا دیا جائے۔
تازہ ترین