• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملیر سعود آباد میں چوتھی ڈرائیونگ لائسنس برانچ کھولنے کی منظوری

کراچی (ثاقب صغیر/ اسٹاف رپورٹر ) ملیر سعود آباد میں چوتھی ڈرائیونگ لائسنس برانچ کھولنے کی منظوری دے دی گئی ،نئی برانچ سے ملیر اور دور دراز کے گوٹھوں کے رہائشیوں کو بھی سہولت مل سکے گی۔ اس سلسلے میں ڈی آئی جی لائسنس برانچ قمر الزماں نے بتایا کہ دور دراز علاقوں سے آنے والے شہریوں کو لائسنس بنوانے کے لیئے کلفٹن یا کورنگی لائسنس برانچ آنا پڑتا ہے جسکی وجہ سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے ، ڈی آئی جی لائسنس برانچ نے بتایا کہ شہر میں مزید ڈرائیونگ لائسنس برانچز کھولنے کے لیے سفارشات بھیجی گئی تھیں جس پر ایک برانچ کھولنے کی منظوری دی گئی ہے ۔انھوں نے بتایا کہ نئی ڈرائیونگ لائسنس برانچ ملیر سعود آباد کے علاقے میں سعود آباد پولیس ہیڈ کوارٹرز میں کھولی جائے گی جس کے لیے جگہ کا انتخاب بھی کرلیا گیا ہے ڈی آئی جی نے بتایا کہ انہوں نے وی آئی پی کلچر ختم کر دیا ہے اور اب ہر شہری کو قطار میں لگ کر لائسنس بنوانا پڑے گا۔انکا کہنا تھا کہ وہ کلفٹن لائسنس برانچ کو ماڈل ڈرائیونگ لائسنس برانچ بنائیں گے۔واضح رہے کہ اس وقت شہر میں تین لائسنس برانچیں کلفٹن،کورنگی اور ناظم آباد کام کر رہی ہیں۔
تازہ ترین