لاس اینجلس (ایجنسیاں) امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے مداح لڑکی کی کالج کی فیس اور دیگر اخراجات کے لئے 4 ہزار ڈالر سے زائد کی مدد کر کے لوگوں کے دل جیت لیے۔کینیڈا کے صوبے انٹاریو کی یونیورسٹی آف واٹرلو کی ایک طالبہ عائشہ خرم کی سوشل میڈیا پر مالی مسائل سے متعلق پوسٹ شیئر کی جس پر ٹیلر سوئفٹ نے خود عائشہ سے رابطہ کیا اور اپنی مداح کی مدد کیلئے 4ہزار 828ڈالر دیئے۔