• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جلوسوں اورمجالس کےراستوں پرتاحال صفائی کے انتظامات نہ ہوسکے

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) عشرہ محرم الحرام شروع ہونے کے باوجود حیدرآباد شہر میں ماتمی جلوسوں اور مجالس کے علاقوں اور راستوں پر صفائی ستھرائی اور روشنی کے انتظامات نہیں کئے گئے ہیں جبکہ ماتمی جلوسوں کے راستوں میں کئی فٹ پانی جمع ہونے اور گٹر کھلے رہنے کے باعث حادثات ہونے کا خدشہ ہے۔ اہل تشیع رہنماؤں نے صفائی ستھرائی اور روشنی کے انتظامات نہ کرنے پر میونسپل اور واسا کی مذمت کرتے ہوئے ماتمی جلوسوں کے دوران دھرنے دینے کا بھی عندیہ دیا ہے۔ حیدرآباد میں عشرہ محرم الحرام شروع ہونے کے باوجود نااہل انتظامیہ نے صفائی ستھرائی‘ روشنی اور ماتمی جلوسوں کے راستوں کی مرمت نہیں کی۔ حیدرآباد میں ٹنڈو ولی محمد، آفندی ٹاؤن، لطیف آباد نمبر 8,9، گاڑی کھاتہ، قدم گاہ، حسین آباد، ٹنڈو جہانیاں و دیگر علاقوں سے یکم تا 10 محرم الحرام تک سیکڑوں کی تعداد میں ماتمی جلوس اور مجالس کا انعقاد ہوتا ہے جس میں ہزاروں افراد شرکت کرتے ہیں۔ انتظامیہ کی جانب سے ماضی میں یکم محرم سے قبل ہی سڑکوں کی پیوند کاری، صفائی اور روشنی کے انتظامات کئے جاتے تھے لیکن گذشتہ چند سالوں سے نااہل افسران صرف اجلاسز تک محدود ہیں جس کی وجہ سے مذکورہ علاقوں میں گندے پانی کے تالاب نظر آتے ہیں اور صفائی و روشنی کے انتظامات بھی نہ ہونے کے برابر ہیں۔
تازہ ترین