• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لطیف آباد، اقبال کالونی کی رہائشی خواتین کا بجلی کی بندش کے خلاف مظاہرہ

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) لطیف آباد یونٹ نمبر 12 کی اقبال کالونی کی رہائشی خواتین نے بجلی کی بندش کے خلاف احتجاج کیا۔ اس موقع پرخواتین مکینوں نے کہا کہ حیسکو کی جانب سے بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھا دیا گیا ہے، گرمی اور مچھروں کی بہتات سے رات جاگ کر گزارنے پر مجبور ہیں ، انہوں نے کہا کہ لائن لاسز کو پورا کرنے کے لیے غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا نہ رکنے والا سلسلہ شروع ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ فی الفور بجلی کی بندش کا سلسلہ ترک کرکے بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔
تازہ ترین