• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہم سب کو سوچنا چاہیے معیار تعلیم کیوں خراب ہے، خورشید شاہ

سکھر (بیورو رپورٹ) پیپلز پارٹی کے مرکز ی رہنما و رکن قومی اسمبلی سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ نواجون نسل کو تعلیم یافتہ بنانے میں اساتذہ کا اہم کردار ہوتا ہے، بغیر سفارش بھرتی ہونیوالے اساتذہ فخریہ انداز میں بتاسکتے ہیں کہ انہوں نے یہ مقام اپنی محنت اور لگن سے حاصل کیا ہے، ہمارا معیار تعلیم کیوں خراب ہے، ہم سب کو سوچنا چاہیے کہ اس میں حکومت، اساتذہ یا والدین اور طالبعلموں کا کیا کردار ہے، معیار تعلیم کو بہتر کیسے بنایا جاسکتا ہے، معیاری تعلیم فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے اگر ہمارا یہی حال رہا تو ہم دنیا سے کیسے مقابلہ کرسکتے ہیں، ہمارے پاس تعلیم ہوتی تو آج کراچی کے کچرے کوصاف کرنے میں مدد ملتی۔ وہ مہران کلچرل ہال میں سکھر آئی بی اے یونیورسٹی سے پاس ہونے والے 121 امیدواروں میں جونیئر اسکول ٹیچر اور چائلڈ ایجوکیشن ٹیچرکے آفر آرڈر تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ آفر آرڈر حاصل کرنے والوں میں 45 خواتین بھی شامل ہیں۔ تقریب میں ڈپٹی مئیر سکھر طارق چوہان سمیت محکمہ تعلیم کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ سید خورشید احمد شاہ نے کہاکہ ایک نالائق استاد 30 طلبہ کا مستقبل خراب کرتا ہے۔

تازہ ترین