• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کے تحت محمود آباد میں مفت طبی کیمپ،2سو مریضوں نے استفادہ کیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کے زیراہتمام، 91وِنگ پاکستان رینجرزسندھ ،ایم ٹرنک والاکے تعاون سے’’گورنمنٹ ڈگری کالج‘‘محمودآبادمیں فری میڈیکل کیمپ لگایاگیا۔کیمپ کاالمصطفیٰ کے سرپرست اعلیٰ ڈاکٹرحاجی محمدحنیف طیب،91ونگ کمانڈررینجرزعنایت اللہ درانی نے کیمپ کا دورہ کیااور فری میڈیکل کیمپ میں دی جانے والی سہولیات کی تفصیلات معلوم کیں، ان کے ہمراہ احمدرضا طیب،عبدالغفارسعیدی، عبدالرزاق (ٹرنک والا)،نفیس قادری ودیگربھی موجودتھے۔ کیمپ سے200سے زائدمریضوں نے استفادہ کیا۔ جس میں جنرل اوپی ڈی،بچوں کی اوپی ڈی ، آنکھوں کا معائنہ ،دانتوں کی اوپی ڈی، کے علاوہ شوگر،بلڈپریشر و دیگر ٹیسٹ کی سہولیات موجود تھی۔کیمپ میں مریضوں کوفری ادویات بھی فراہم کی گئیں۔ المصطفیٰ کے سرپرست اعلیٰ سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر حاجی محمد حنیف طیب نے کہاکہ غریب،پریشان حال،محتاج، نادار، یتیم،مسکین اور بیواؤں کی دلجوئی، دادرسی کرناہمارے مذہب کی تعلیم اورہمارے اسلاف کا طریقہ ہے۔ المصطفیٰ اس خدمت کو انسانی ہمدردی کے تحت انجام دے رہی ہے۔

تازہ ترین