• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

اچھی ورزش بلڈپریشر، ذہنی دبائو اور دیگر امراض کیلئے دوائوں سے زیادہ مفید ہے

ہیلی فیکس (زاہد انور مرزا) آسٹریلوی ماہرین کا کہنا ہے کہ ورزش سے بلڈپریشر، ذہنی دبائو اور ڈپریشن پر قابو پایا جاسکتا ہے۔

ورزش: بلڈپریشر، ذہنی دبائو سے بچاؤکیلئے دوائوں سے زیادہ مفید


اچھی ورزشیں ان امراض کیلئے دوائوں سے بھی زیادہ مفید ہوتی ہے۔ ورزش کرنا انسانی دماغ کیلئے ایسا کیمیائی مواد خارج کرتا ہےجو ذہنی صحت کیلئے مفید ہوتا ہے۔ مینٹل ہیلتھ فائونڈیشن کی تحقیق کے مطابق ذہنی امراض کے ڈاکٹرز ڈپریشن میں مبتلا افراد کو ورزش کے بجائے ادویات تجویز کرتے ہیں حالیہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ایک دہائی میں ڈپریشن سے بچائو کی ادویات تجویز کرنے کی تعداد دوگنا ہوگئی ہے لیکن تحقیق سے یہ پتہ چلا ہے کہ کم ڈپریشن کے مریضوں کو ورزش سے اتنا ہی فائدہ پہنچتا ہے جتنا کہ ادویات کے مقابلے میں، ورزش سے کوئی نقصان بھی تو نہیں ہے۔ اس سے دو ہزار چار میں ہسپتالوں کے رہنما اصولوں میں خطرناک حد سے کم ڈپریشن کے مریضوں کو ورزش کا مشورہ دینے کی ہدایت دی گئی تھی۔ لیکن مینٹل ہیلتھ فائونڈیشن کو تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ ملک میں ڈاکٹروں کی نصف تعداد کو ڈپریشن میں مبتلا افراد کو ایکسرسائز ریفرل سکیم تک رسائی حاصل تھی۔ جبکہ ہر چھ میں سے ایک مرد معاشی تنزلی کی وجہ سے ڈپریشن کا شکار ہے حال ہی میں ہونے والی اس تحقیق میں کہا گیا ہے کہ فنڈز کی کمی بھی ان ایکسرسائز ریفرل سکیموں تک مریضوں کی رسائی میں بڑی رکاوٹ ہیں۔ تاہم تحقیق کے مطابق کئی ڈاکٹر اس بات سے باخبر ہیں کہ ان کے علاقے میں ایکسرسائز ریفرل سکیم کی سہولت موجود ہے۔

تازہ ترین
تازہ ترین