• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

این آئی سی وی ڈی چلانےکیلئے 12رکنی گورننگ باڈی تشکیل

کراچی(سید محمد عسکری) وزیر اعلیٰ سندھ نے امراض قلب کے قومی ادارے (نیشنل انسٹیٹیوٹ آف کارڈیوویسکولر ڈیزیز ) چلانےکیلئے 12رکنی گورننگ باڈی قائم کردی ہے وزیر اعلیٰ سندھ اس کے چیئرمین اور وزیر صحت اس کے وائس چیئرمین ہوں گے جب کہ سکریٹری صحت ، سکریٹری خزانہ اس کے رکن ہوں گے اور حکومت کی جانب سے مقرر کیے جانے والے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سکریٹری ہوں گے، چیمبر آف کامرس کا نامزد کردہ شخص رکن، وائس چانسلر جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی ڈاکٹر ظارق رفیع اور معروف صنعتکار و مخیر شخصیت زاہد بشیر رکن ہوں گے جبکہ اکاؤنٹینٹ جنرل سندھ کے نامزد کردہ شخص، کے ایم سی کے منتخب کردہ میئر رکن، دو رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹر سہراب سرکی اور ڈاکٹر شجیلہ لغاری اس کے رکن ہوں گے، نوٹیفکیشن کے مطابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر کوگریڈ 17تک کے ملازمین کی بھرتی اور ادارے کو چلانے کا مکمل اختیار حاصل ہو گا، ملازمین کو تنخواہیں اور الاونس دینے کا اختیار حاصل ہوگا۔

تازہ ترین