• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر میں کرفیو پر اقوام متحدہ کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے، ڈاکٹر الطاف

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)وفاقی اردو یونیورسٹی کے شیخ الجامعہ ڈاکٹر ایس الطاف حسین نے یوم دفاع کے سلسلے میں بعنوان ”یومِ دفاع اور یوم یکجہتی کشمیر“ سے اظہار یکجہتی کیلئے نکالی جانے والی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں کئی روز سے کرفیوانسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے جس پر اقوام متحدہ کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے ۔کشمیر کی آزادی کیلئے آخری دم تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ریلی میں رجسٹرار ڈاکٹر محمد صارم رئیس کلیہ سائنس پروفیسر ڈاکٹر محمد زاہد، پروفیسر ڈاکٹر روبینہ مشتاق،محمد دانش احسان،ڈاکٹر گوہر علی،ڈاکٹر ساجد جہانگیر، کیمپس آفیسر آصف علی،ڈاکٹر زرینہ علی، آصف رفیق، اساتذہ اور طلبہ کی بڑی تعداد موجود تھی۔

تازہ ترین