• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیرجغرافیائی، سماجی و ثقافتی لحاظ سے پاکستان کی شہ رگ ہے، مقررین

کراچی(اسٹاف رپورٹر) این ای ڈی یونیورسٹی کے زیرِاہتمام ”پاکستان کی سلامتی اور کشمیر“کے موضوع پر سپوزیم کا انعقاد وائس چانسلر سیکریٹریٹ کے سینیٹ ہال میں کیا گیا جس میں میریٹوریس پروفیسر بین الاقوامی تعلقات پروفیسر ڈاکٹر مونس احمر،ڈیفنس تجزیہ کار بریگیڈیئر (ریٹائرڈ) حارث نواز اور سابقہ وفاقی بیرسٹر شاہدہ جمیل نے اظہارِ خیال کیا۔ استقبالیہ نے خطاب کرتے ہوئے ڈین فیکلٹی آف آرکیٹکچر اینڈ مینجمنٹ سائنسزپروفیسر ڈاکٹر نعمان احمد نے پاکستان کے قیام کے حوالے سے کشمیر کی حیثیت اور اہمیت اُجاگرکرتے ہوئے واضح کیا کہ کشمیر کی اہمیت فقط جغرافیائی اعتبار ہی سے نہیں بلکہ سماجی و ثقافتی لحاظ سے بھی کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔سمپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے ڈیفنس تجزیہ کار بریگیڈیئر (ریٹائرڈ) حارث نوازکا کہنا تھا کہ کشمیر سے کسی صورت میں دستبردار نہیں ہوسکتے۔

تازہ ترین