• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

سمندری طوفان کینیڈا کے شہر سے ٹکرا گیا، لاکھوں افراد بجلی سے محروم

اوٹاوا (آئی این پی )امریکا کے بعد سمندری طوفان ڈورین کینیڈا کے شہر ہیلی فیکس کے ساحل سے ٹکرا گیا۔کیٹیگری 2 کی شدت والا طوفان ڈورین کینیڈا کی ساحلی پٹی پر موجود ہے جبکہ طوفان کے باعث چلنے والی ہوائوں کی رفتار145 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔

سمندری طوفان کینیڈا کے شہر سے ٹکرا گیا، لاکھوں افراد بجلی سے محروم


کینیڈا کے شہر ہیلی فیکس میں تیز ہوائوں اور بارشوں کے باعث درخت جڑ سے اکھڑ گئے اوربجلی کے پول بھی گر گئے۔تیز ہوا کے باعث ایک کرین زیر تعمیر عمارت پر گرگئی تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی جبکہ 5 لاکھ سے زیادہ افراد بجلی کی سہولت سے محروم ہوگئے۔

تازہ ترین