• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈینگی کے تدارک کیلئے مانیٹرنگ ٹیموں کی سرویلنس جاری ہے،صوبائی سیکرٹری سپیشلائزڈہیلتھ

لاہور(جنرل رپورٹر)صوبائی سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کیئراینڈمیڈیکل ایجوکیشن مومن آغاڈینگی کے شکارمریضوں کی عیادت کرنے اچانک ڈی ایچ کیوہسپتال، ہولی فیملی اور بے نظیربھٹوہسپتال راولپنڈی پہنچ گئے۔ متعلقہ ایم ایس حضرات نے صوبائی سیکرٹری مومن آغاکوسرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی وارڈزمیں مریضوں کودی جانے والے طبی سہولیات بارے تفصیلات سے آگاہ کیا۔صوبائی سیکرٹری مومن آغانے سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کی عیادت کی اورطبی سہولیات بارے دریافت کیا۔صوبہ بھرمیں ڈینگی کے تدارک کیلئے مانیٹرنگ ٹیموں کی سرویلنس جاری ہے۔ صوبائی سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کیئراینڈمیڈیکل ایجوکیشن مومن آغانے کہا کہ پنجاب کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی مریضوں کیلئے مفت علاج معالجہ وادویات کی سہولت دستیاب ہے۔ ہائی رسک والے اضلاع میں اضافی ڈاکٹرزاورپیرامیڈیکل سٹاف کی تعیناتی کی گئی ہے۔ سرکاری ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں کی دیکھ بھال میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائیگی۔
تازہ ترین