• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حضرت عباس علمبردارؓ کی قربانی کے احترام میں شبیہ ذولجناح و علم کے جلوس نکالے گئے

لاہور(کر ائم رپورٹرسے )واقعہ کربلا میں سید الشہداء حضرت امام حسین ؓ کے تمام ہی ساتھی وفا اور صبر کی مثال ہیں لیکن جس وفا اور محبت کا اظہار غازی عباس علمبردارؓنے کیا اسے رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا۔ ان کی لازوال قربانی کے حوالے سے 8 محرم کوخصوصی مجالس کا انعقاد اورشبیہ ذوالجناح اور شبیہ علم کے جلوس بھی برآمد کیے گئے اور ان کی وفا اور شجاعت کو سلام پیش کیا گیا، مجالس میں فضائل اور حضرت عباس ؓ کی شہادت کا واقعہ بیان کیا جا تا رہا،کربلا میں حضرت عباس ؓ تو شہید ہوگئے لیکن آپ کی وفا تا قیامت امر ہوگئی اور قیامت تک ان کی شجاعت، بہادری اور وفا کو مومنین سراہتے رہیں گے ۔  
تازہ ترین