• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جماعت اسلامی خدمت خلق کاکام بلاامتیاز کررہی ہے،ذکراللہ مجاہد

لاہور ( نمائندہ خصو صی ) امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی شہر لاہور میں خدمت خلق کا کام بلا امتیاز رنگ ونسل اور مذہب کے کر رہی ہے۔ شہر میں بڑھتی آبادی کے پیش نظر علاقہ جات کی بنیاد پر جدید میت گاڑیوں کا نیٹ ورک شروع کر دیا ہے جس کی ابتداء آج علاقہ ٖغربی لاہور سے کردی گئی ہے اور مزید میت گاڑیاں دیگر علاقوں میں بھی بہت جلد خدمت خلق کے لیے میسر ہوں گی۔ ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز انہوں نے علاقہ غربی لاہور کے زیر اہتمام جدید گاڑی کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔ اس موقع پر نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر فرید احمد پراچہ، امیر علاقہ ملک محمد شفیق، سید علی ارتضی حسنی، چوہدری عبدلواحد، چوہدری محمد آصف سمیت دیگر عہدیداران موجود تھے۔ ذکر اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی لاہور کے زیر اہتمام چلنے والے رفاہی ادارے جن میں میڈیکل ڈسپنسریاں، پینے کے صاف پانی کے واٹر فلٹریشن پلانٹس، غریب بچیوں کیلئے سلائی و کڑھائی کے مراکز، تفہیم قرآن کے مراکز، الخدمت سکولز کے معیاری تعلیمی ادارے خدمت خلق کے کام کو جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی لاہور شہر بھر میں عوام کی خدمت کیلئے تمام وسائل بروئے کارلا رہی ہے ۔
تازہ ترین