• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہداء کی قربانیاں مشعل راہ‘سیاسی عمل کو پروان چڑھائینگے‘بی ایس او

کوئٹہ (پ ر)بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ناصر بلوچ نے کہا ہےکہ22 ستمبر کا جلسہ عام بلوچ شہداء کی فکر اور کاز کو مضبوط کرنے کے لئے سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے،کارکن جلسے میں بھرپور شرکت کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں کوئٹہ زون کے سابق صدر عاطف بلوچ پریس سیکرٹری عزیز اللہ بلوچ کوئٹہ زون کی آرگنائزئنگ کمیٹی کے رکن نذیر بلوچ بلوچستان یونیورسٹی کے یونٹ آرگنائزر ایوب بلوچ صدام بلوچ مقبول بلوچ سمیت کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر جلسے کی تیاریوں کا جائزہ اور لائحہ عمل طے کیا گیا ۔ناصر بلوچ نے مزید کہا کہ نواب میر امان اللہ خان زہری میر مردان خان زہری اور انکے ساتھیوں کو صرف بلوچستان اور بلوچ قوم سے حقیقی وابستگی سیاسی عمل کو مضبوط کرنے کی سزا دی گئی تاکہ بلوچستان کی قد آور سیاسی شخصیات کو راستے سے ہٹا کر جعلی طرز سیاست اور وسائل کی لوٹ مار کو جاری رکھا جاسکے، شہید نواب امان اللہ زہری اور انکے خاندان کی قربانیاں بلوچ قوم اور سیاسی کارکنوں کے لئے مشعل راہ ہیں۔بی ایس او کے نظریاتی کارکن شہداء کے فکر و فلسفے اور قربانیوں کو مشعل راہ بناتے ہوئے قومی یکجہتی کے لئے بھرپور مہم چلائیں گے تاکہ تقسیم در تقسیم کا راستہ روک کر حقیقی سیاسی عمل کو پروان چڑھایا جاسکے بی ایس او کے کارکن جلسہ عام میں بھرپور انداز میں شرکت کریں گے ۔
تازہ ترین