• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امن مشن‘ پولیس ملازمین انتخاب، یواین او ٹیم 13ستمبر کو آئیگی

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) امن مشن کیلئے پاکستانی پولیس ملازمین کی سلیکشن کرنے یو این او کی ٹیم 13ستمبر کو اسلام آباد پہنچے گی۔ ذرائع کے مطابق اقوام متحدہ کی سلیکشن ٹیم 14ستمبر سے 19ستمبر تک اسلام آباد میں پولیس ملازمین کے ٹیسٹ انٹرویوز کرے گی۔ اس سلسلے میں نیشنل پولیس بیورو نے انتظامات مکمل کر لئے ہیں۔ اس سلسلے میں ملک بھر سے پانچ سو پولیس اہلکاروں کا انتخاب کیا گیا ہے جو اقوام متحدہ کی ٹیم کو ٹیسٹ دینگے۔ ان میں پنجاب پولیس کے 197، سندھ پولیس کے 153، خیبر پختونخوا پولیس کے 72، بلوچستان پولیس کے 36، اسلام آباد پولیس کے 12، آزاد جموں و کشمیر کے 8، گلگت بلتستان کے 6اور موٹر وے پولیس اور ایف آئی اے وغیرہ کے 16اہلکار شامل ہیں۔ اس میں خواتین کیلئے 20فیصد کوٹہ مختص کیا گیا ہے۔ سلیکشن ٹیم انہیں پانچ سو منتخب اہل کاروں سے ٹیسٹ اور انٹرویوز کر کے امن مشن کیلئے پاکستانی دستے کا انتخاب کرے گی۔ یاد رہے کہ امن مشن میں پاکستانی پولیس کا آخری دستہ 2014ء میں واپس آیا تھا جبکہ اس سلسلے میں 2011ء کے بعد سے پاکستانی پولیس ملازمین کی سلیکشن نہیں کی گئی۔
تازہ ترین