• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مغل آباد پارک، ایگزیکٹو افسر کے احکامات پر عملدرآمد نہ ہو سکا

راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے ) ایگزیکٹو آفیسر راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کے مغل آباد پارک میں پودے لگانے کیلئے جاری احکامات پر بھی عملدرآمد نہ ہو سکا،شہریوں کے مطابق مون سون ختم ہونے والا ہے مگر یہاں پر ایک بھی پودا نہیں لگایا گیا ہے ، واضح رہے کہ ایگزیکٹو آفیسر راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ سبطین رضا نے مغل آباد پارک میں پچھلے6سالوں کے دوران ایک بھی پودا نہ لگائے جانے کا تقریباً تین ہفتے قبل سخت نوٹس لیا تھا اور ہارٹیکلچرسٹ کو پارک میں پودے لگانے اور اس کی بہتری کیلئے ایک روز میں کام شروع کر کے انہیں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی تھی جس پر تین ہفتے گزرنے کے باوجود بھی عملدرآمد نہیں ہو سکا ہے،چند سال قبل سابقہ سی ای او رانا منظور احمد خان کے دور میں خالی میدان کو پارک میں تبدیل کیا گیا تھا اور اس وقت چند پودے پارک میں لگائے گئے تھے مگر پچھلے چھ سالوں میں ایک بھی پودا اس پارک میں نہیں لگایا گیا ہے ، اس پارک میں نہ صرف بارش کا پانی جمع ہو جاتا ہے بلکہ اس کے ساتھ ہی کوڑے کا ڈمپنگ پوائنٹ ہے جو پارک جس کی پہلے ہی حالت مخدوش ہے اس کے ماحول کو مزید پراگندہ کر رہا ہے ۔

تازہ ترین