• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مظالم حد سے بڑھے تو حضرت امام حسین ؑ نے علم جہاد بلند کیا،علامہ ذکی باقری

کراچی(اسٹاف رپورٹر) محفل مرتضیٰ پی ای سی ایچ سوسائٹی میں منعقدہ عشرہ محرم کی مجلس سے خطاب کے دوران علامہ ذکی باقری نے کہا کہ نواسہ رسولؐ حضرت امام حسین ؑ نے عدل و انصاف اور خدا کی حاکمیت اور رضا کیلئے اپنی جان قربان کی اور جب مظالم حد سے بڑھے اور اسلام کو شدید خطرہ لاحق ہوا تو حضرت امام حسین ؑ نے اپنے رفقا اور اصحاب کرام ؓ سے مشاورت کے بعد ظالموں کے خلاف علم جہاد بلند کیا اور دین کے دشمنوں کو سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا اور اس جنگ میں فتح و نصرت نے اسلام کے قدم چومے اور خدا وند تعالیٰ نے خاندان نبوتؐ کو سرفراز کیا ،آج بھی مسلمانوں کو اسی فکر و فلسفے اور جرأت و بہادری کے ساتھ جینے کا سلیقہ سیکھنا ہوگا تاکہ مسلم دنیا کرب و پریشانی اور مشکلات سے نجات پاسکے ۔

تازہ ترین