• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صحت و تعلیم کے معاملے پر بزنس نہیں کرنا چاہتا، خورشید شاہ

سکھر (بیورو رپورٹ) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ این آئی سی وی ڈی کے ساتھ ملکر روہڑی میں 25ایکڑ پر 300بیڈ نیا اسپتال بنایا جارہا ہے، 2ارب روپے مختص کئے گئے ہیں، کامسیٹ یونیورسٹی کو 100ایکڑ زمین دے رہے ہیں، وہ سندھ میں پہلی یونیورسٹی بنائینگے، میں صحت و تعلیم کے معاملے پر بزنس نہیں کرنا چاہتا، اللہ سے ڈر لگتا ہے کہ کوئی غریب آئے اور میں اس سے پیسے لیکر اپنی جیبیں بھروں۔ وہ غلام محمد مہر میڈیکل کالج (سول اسپتال) کے دورے کے بعد میڈیا سے بات چیت کررہے تھے۔ سید خورشید احمد شاہ نے کہاکہ روہڑی میں جنرل اسپتال بننے سے کندھرا، صالح پٹ، پنوعاقل، گھوٹکی، خیرپور سمیت دیگر نزدیکی دیہاتوں کے لوگ وہاں علاج کے لئے جائینگے اور سول اسپتال سے مریضوں کی تعداد کم ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ پی ایم ڈی سی کی ریکوائرمنٹ ہے کہ 24بیڈڈ آئی سی یو بنایا جائے، اس سلسلے میں کام کررہے ہیں ۔

تازہ ترین