• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرینوں کی آمد ورفت میں گھنٹوں تاخیر ،مسافر شدیدگرمی اور حبس میں پریشان

لاہور (جنرل رپورٹر)ملک بھر سے لاہور آنے والی مسافر ٹرینوں کا شیڈول وزیر ریلوے کے دوروں اور ریلو ے انتظامیہ کے تمام تر دعوی وکوششوں کے باوجود بہتر نہ ہو سکا ٹرینوں کی آمد ورفت میں گھنٹوں تاخیر برقرار سے مسافر شدیدگرمی اور حبس میں پریشان ہوتے رہے، 9ویں محرم الحرام کوکراچی اور کوئٹہ سمیت دیگر شہروں سے آنے والی علامہ اقبال 6 گھنٹے 10 منٹ، گرین لائن 3 گھنٹےجبکہ تیز گام 3 گھنٹے 40 منٹ تاخیر کا شکارر ہیں ’عوام ٹرین 3 گھنٹے ’ قراقرم 3 گھنٹے 45 منٹ۔ملت ٹرین 4 گھنٹے 35 منٹ جبکہ پاکستان ٹرین 7 گھنٹے 30 منٹ’ فرید 2 گھنٹے 30 منٹ جبکہ خیبر میل 5 گھنٹے ’کراچی ٹرین4 گھنٹے 50 منٹ ، پاک بزنس 4 گھنٹے جبکہ شاہ حسین 6 گھنٹے 20 منٹ’.جناح 2 گھنٹے 15 منٹ تاخیر کا شکار ہےجبکہ کوئٹہ سے لاہور آنے والی اکبر 3 گھنٹے 30 منٹ اور جعفر 1 گھنٹہ تاخیر کا شکار ہی اسی طرح لاہور سے کراچی جانے والی بزنس 3بجکر 30 منٹ کی بجائے شام 4 بجے لاہور سے روانہ ہوئی ’کراچی ٹرین شام 5 بجے کی بجائے شام 6 بجکر 30 منٹ پر .ملت سہ پہر 3 بجکر 30 منٹ کی بجائے شام 5 بجے فیصل آباد سے روانہ ہوگی جبکہ ریلوے انتظامیہ کے مطابق دیگر تمام ٹرینوں کو لاہور سے بروقت انکی منزل کی جانب روانہ کیا گیا ۔
تازہ ترین