• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حق و باطل کے معرکے میں فتح ہمیشہ حق کی ہوتی ہے ،امیر العظیم

لاہور(نمائندہ خصوصی )سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان امیر العظیم نے کہاہے کہ حق و باطل کے معرکے میں فتح ہمیشہ حق کی ہوتی ہے ۔ حضرت امام حسین ؓ نے حق کے لیے خاندان قربان کردیا مگر باطل کے سامنے سر نہیں جھکایا ۔ اسوہ حسین ؓ پر عمل پیرا ہو کر ہی غلبہ دین کی منزل کو حاصل کیا جاسکتاہے ۔ حضرت امام حسین ؓکی یہ قربانی نہ صرف مسلمانوں بلکہ پوری انسانیت کے لیے ہدایت اور رہنمائی کا سرچشمہ ہے۔ ان خیالات کاا ظہار انہوں نے منصورہ میں جاری مرکزی تربیت گاہ کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔امیر العظیم نے کہاکہ غیر سنجیدہ لوگ اقتدار پر مسلط ہوں تو عوام کی صدائیں کوئی نہیں سنتا ۔ حکومت ابھی تک قوم کو کشمیر پر کوئی واضح لائحہ عمل دینے میں ناکام رہی ہے ۔ 36 دنوں سے کشمیری موت و حیات کی کشمکش میں ہیں اور حکمران محض بیان بازی کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ مسئلہ کشمیر پوری امت اور عالم اسلام کا مسئلہ ہے ۔ کشمیر کی آزادی اور کشمیریوں کو بھارتی مظالم سے بچانے کے لیے عالم اسلام کو متحد ہونا ہوگا۔
تازہ ترین