• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اکبر ایکسپریس 20 گھنٹے 35 منٹ کی تاخیر سے کوئٹہ پہنچ گئی

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) لاہور سے کوئٹہ آنے والی اکبر ایکسپریس سبی سے 20 گھنٹے 35 منٹ کی تاخیر سے پیر کو کوئٹہ پہنچ گئی جبکہ کوئٹہ سے لاہور جانے والی اکبر ایکسپریس ساڑھے چار گھنٹے کی تاخیر سے روانہ ہوئی ۔گزشتہ شب لاہور سے کوئٹہ آنے والی اکبر ایکسپریس جو سبی مقررہ وقت دن 11 بج کر 40 منٹ کی بجائے 8 گھنٹے 45 منٹ کی تاخیر سے رات 8 بج کر 25 منٹ پر پہنچی تھی اسے سیکورٹی فورسز نے سیکورٹی خدشات کے پیش نظر روک دیا تھا اور ٹرین میں سوار مسافروں کے لئے اسٹیشن پر ہی انتظامات کئے گئے تھے۔پیر کی صبح سیکورٹی کلیئرنس کے بعد ریلوے انتطامیہ نے 8 بج کر 45 منٹ پر ٹرین کو کو کوئٹہ کے لئے روانہ کیا جو دوپہر 1بج کر 25 منٹ پر کوئٹہ اسٹیشن پر پہنچی اور کوئٹہ سے لاہور کے لئے صبح 10 بجے روانہ ہونے والی ٹرین ساڑھے 4 گھنٹے تاخیر سے دوپہر ڈھائی بجے روانہ ہوئی۔
تازہ ترین