• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوم عاشور کے سلسلے میں برسلز میں مرکزی شہادت کانفرنس کا انعقاد

برسلز (عظیم ڈار) جامع مدینتہ الرسول برسلز میں 12 ویں سالانہ 10 روزہ محافل بسلسلہ ذکر شہادت نواسہ رسول ، سید الشہداء سیدنا امام حسینؓ اختتام پذیر ہو گئیں ۔یہ سالانہ محافل معروف مذہبی اسکالر علامہ پیر سید حسنات احمد بخاری کی زیر قیادت ہر سال منعقد ہوتی ہیں ۔ یوم عاشور کو اس سلسلہ کی مرکزی شہادت کانفرنس دس محرم کومنعقد ہوئی ۔ جس میں خصوصی خطاب کرتے ہوئے برطانیہ کے نامور عالم دین علامہ خورشید عالم صابری نے فلسفہ شہادت امام حسینؓ اور آپ کے فضائل و مناقب پر قرآن و حدیث کی روشنی میں مفصل بیان کیا ۔ جبکہ صدارتی خطبہ میں علامہ پیر سید حسنات احمد بخاری نے عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ اور ذکر وفکر شہادت نواسہ رسول سیدنا امام حسینؓ کے فروغ کے لیے امت مسلمہ کے اتحاد و اتفاق پر زوردیتے ہوئے کہا نوجوان نسل اور پرانے لوگوں کو مساجد کا رخ کرنے کی ضرورت ہے ۔ اس مرکزی کانفرنس میں مقامی علمائے کرام کے علاؤہ یورپ کے دیگر ممالک سے بھی علمائے کرام اور نعت خواں حضرات نے شرکت کی ۔ جن میں بالخصوص علامہ حافظ محمد سبحان، مولانا قاضی انصر محمود چشتی ، مولانا حافظ عامر رزاق چشتی ، مولانا حافظ محمد واجد ، اور عبد القوی شامل ہیں۔ پروگرام میں نقابت کے فرائض ملک افتخار احمد نے سرانجام دیئے ۔ خادمین مسجد شرافت علی آرائیں ، محمد نعیم بٹ اور محمد اشفاق وڑائچ نے اپنی ذمہ داریاں بخوبی نبھائیں ۔ مرکزی شہادت کانفرنس میں لنگر شریف کا اہتمام محمد اعظم کی طرف سے کیا گیا ۔
تازہ ترین