• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کنٹری مارکیٹ ہیمپشائر برطانیہ میں احمدی نوجوانوں کا سب سے بڑا اجتماع

لندن( پ ر) کنٹری مارکیٹ ہیمپشائر برطانیہ میں6 سے8 ستمبرتک احمدی نوجوانوں کا سب سے بڑا 3 روزہ اجتماع ہوا، جس میں لاکھوں افراد کے قائد نے نوجوانوں کے ساتھ برطانیہ کے ساتھ وفاداری اور ہم آہنگی کے اظہار کے طورپریونین جیک کے ساتھ احمدیہ پرچم لہرایا ،جس کے بعد انھوں نے نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے آج کے دور کے نوجوانوں کودرپیش سماجی مسائل اور چیلنجوں پر روشنی ڈالی۔اجتماع میں شریک تمام لوگوں نے برطانیہ اور برطانوی قوم کے ساتھ اپنی وفاداری کاعہد کیا، اختتام ہفتہ ہر طرح کی انتہا پسندی کے خلاف کنٹری مارکیٹ ہیمپشائر میں ہونے والے اس اجتماع میں ہزاروں احمدی برٹش نوجوانوں نےشرکت کی۔اس اجتماع کابنیادی مقصد احمدیہ کمیونٹی کے سربراہ مرزا مسرور سے وفاداری کے عہد کی تجدید اور برطانیہ کی خدمت اوراس کے تحفظ کے عزم کااظہار کرناتھا، جس کااظہار کمیونٹی کے پرچم کے ساتھ یونین جیک بھی لہراکر کیا گیا،اس ایونٹ میں ادبی محفلوں کے ساتھ کھیلوں کے مختلف مقابلے بھی شامل تھے جبکہ اس کے ساتھ ہی رائل نیوی اورسرےپولیس فورس کی جانب سے نمائش کابھی اہتمام بھی کیاگیا،اس 3 روزہ ایونٹ کااہتمام احمدیہ یوتھ ایسوسی ایشن نے کیاتھا جس میں انگلینڈ، سکاٹ لینڈ اورویلز سے تعلق رکھنے والے 5 ہزار سے زیادہ نوجوان برٹش احمدی نوجوان شریک ہوئے اور انھوں نے اپنے برطانوی اور احمدی ہونے پر فخر کااظہار کیا،اس موقع پر نوجوان احمدی نوجوانوں سے کہاگیا کہ وہ برطانیہ کے ساتھ وفاداری کاعہد کریں اور ہر طرح کی انتہاپسندی کی مذمت کریں،مرزامسرور نے اس موقع پرکہا کہ آپ ہمیشہ اپنے عقیدے کو ترجیح دیں اورآپ ہمیشہ خود کو روحانی اوراخلاقی اعتبار سے بہتر بنانے کیلئے کوششیں اورعمل جاری رکھیں،یہ نہ صرف خود آپ کیلئے بلکہ آپ کی قوم کیلئے بھی بہتر ہے،اس موقع پر احمدیہ یوتھ ایسوسی ایشن کے صدر عبدالقدوس عارف نے کہا کہ ہر نوجوان اپنے ملک کی خدمت کرنے اور خود کو ان لوگوں میں شامل ہونے پر پر فخر محسوس کرےجو اپنے لوگوں کو امن وخوشحالی کی طرف لے جاتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ بعض گروپ دنیا میں خوف پھیلانے کیلئے سیاہ پرچم استعمال کرسکتے ہیں لیکن ہماری کمیونٹی کاپرچم سب کیلئے محبت اورنفرت کسی سے نہیں کی علامت ہے ۔
تازہ ترین