• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مکہ مکرمہ(شاہدنعیم)غلاف کعبہ کی فیکٹری کے ماہرین نے خانہ کعبہ کا غلاف نیچے کر دیا ہے۔ 46 ماہرین کی ٹیم نے غلاف کعبہ کو پوری طرح ڈھانپنے کا کام مکمل کر لیا ہے۔حرمین شریفین کی انتظامیہ ہر سال حج کے موقع پر غلاف کعبہ کو 3 میٹر اونچاکر دیتی ہےجو کہ حجاج کے اژدھام کی وجہ سے ایسا کیا جاتا ہے۔اس کا مقصد حج کے دوران غلاف کعبہ کو محفوظ رکھنا ہوتا ہے۔ حج کے بعد غلاف کو کعبہ کے نچلے حصے سے دوبارہ جوڑ دیا جاتا ہے۔حرمین انتظامیہ کے سیکریٹری احمد المنصوری نے میڈیا کو بتایا کہ غلاف کعبہ کو نیچے کرنے کی رسم حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس اور دیگر عہدیداران کی موجودگی میں ہوئی۔

تازہ ترین