• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ بلدیہ کے ذمہ دار آزاد،متاثرین انصاف کے منتظر ہیں، مزدور و سماجی رہنما

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیشنل ٹریڈ یونین فیڈریشن (این ٹی یو ایف) کے صدر رفیق بلوچ، جنرل سیکرٹری ناصر منصور، سندھ کے جنرل سیکرٹری ریاض عباسی، پیپلز لیبر بیورو سندھ کے صدر حبیب الدین جنیدی، پائلر کے جوائٹ ڈائریکٹر ذوالفقار شاہ ، ہوم بیسڈ وومن ورکرز فیدریشن کی جنرل سیکرٹری زہرا خان، ورکرز رائٹ موومنٹ کے رہنما گل رحمان، سانحہ بلدیہ (علی انٹر پرائزز) متاثرین ایسوسی ایشن کی چیئر پرسن سعیدہ خاتون، جنرل سیکرٹری عبد العزیز، پی آئی ایئر ویز یونین کے شیخ مجید اور دانشور زبیر رحمان نے کہا کہ 11ستمبر 2012کو صنعتی تاریخ کے بھیانک ترین حادثے میں شہید ہوئے 260مزدوروں کے لواحقین آج بھی انصاف کے منتظر ہیں، جبکہ سانحے کے ذمے دار آزاد گھوم رہے ہیں، فیکٹریوں ، کارخانوں اور کارگاہوں میں ہیلتھ اور سیفٹی یقینی بنانے کے لیےکوئی ٹھوس اقدامات نہیں کئے گئے، فیکٹری مالکان ، حکومتی ادارے اور بین الاقوامی برانڈز نے آج بھی مزدوروں کو بدترین حالات میں کام کرنے پر مجبور کیا ہوا ہے، اس صورت حال میں مزدور طبقے کا اتحاد ہی انہیں سرمایہ دار کے جبر سے نجات دلا سکتا ہے،وہ سانحہ بلدیہ کی 7 ویں برسی پر این ٹی یو ایف اور متاثرین کی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام بدھ کو یہاں حب ریور روڈ پر علی انٹر پرائزز کے سامنے منعقدہ تعزیتی جلسے سے خطاب کررہے تھے، جس کی صدارت سعیدہ خاتون نے کی جبکہ وزیر محنت سندھ سعیدغنی کے ساتھ ساتھ شہداءکے لواحقین اورزندہ بچ جانے والے مزدوروں، مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے محنت کشوں اور سماجی و سیاسی کارکنوں نے بھرپور شرکت کی۔

تازہ ترین