• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کسٹم کی کارروائیاں ، چار کروڑ روپے کا غیرملکی سامان برآمد

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ کسٹم نے بلیلی اور لکپاس چیک پوسٹوں پر دوران چیکنگ اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنا تے ہوئےغیر ملکی سامان قبضے میں لے لیا کسٹم ذرائع کے مطابق بلیلی چیک پوسٹ پر گزشتہ روز کسٹم عملے نے دوران چیکنگ چمن سے کوئٹہ آنے والی گاڑیوںسے غیر ملکی سامان برآمد ہونے پر گاڑیاں اور سامان قبضے میں لے لیا جبکہ کسٹم حکام نے لکپاس کے مقام پر آئل ٹینکر سے 30ہزار لیٹر پٹرول و ڈیزل برآمد کرلیا جبکہ انسداد اینٹی اسمگلنگ نے ایک اورکارروائی میں بڑے پیمانے پر گلا س ویئر بھی برآمد کرلیے جبکہ درخشاں چیک پوسٹ پر ڈیرھ کروڑ مالیت کا غیر ملکی سامان اسمگل کرنے کی کوشش بھی ناکام بنادی درایں اثناء ایک اور کارروائی میں ٹرک سے سات ہزار کلو گرام چھالیہ دو ہزار ویلڈنگ راڈز،لوکل سکریپ اور نٹ بولٹ اور دیگر سامان قبضے میں لیا گیا حکام کے مطابق پکڑے جانے والے سامان کی مالیت چار کروڑ روپے سے زائد ہے۔
تازہ ترین