• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی آئی ڈی کے ملازمین اور افسران کا تعزیتی اجلاس

کوئٹہ(پ ر)پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کوئٹہ کے ملازمین اور افسران کا ایک تعزیتی اجلاس گزشتہ روز پی آئی ڈی کوئٹہ کے دفتر میں ڈائریکٹر عبدالمنان بابر کی سربراہی میں ہوا۔ اجلاس میں دفتر کے سابق ریٹائرڈ اسسٹنٹ محمد ارشد کی اچانک وفات پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی گئی، اس موقع پرمرحوم کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور اعلیٰ کردار کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
تازہ ترین