• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

توہین عدالت کیس،طالبعلم کو امتحان میں بیٹھنے کا حکم

پشاور(نیوزرپورٹر)پشاور ہائی کورٹ نے نجی میڈیکل انسٹی ٹیوٹ کے طالبعلم کو عدالتی احکامات کے باوجود ایم پی ایچ ڈگری کے فائنل ائیرکے امتحان میں بیٹھنے کی اجازت نہ دینے سے متعلق توہین عدالت کیس میں خیبرمیڈیکل یونیورسٹی کو عدالتی احکامات پر عملدرآمدکا حکم دے دیا، گزشتہ روزجسٹس روح الامین اور جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ پر مشتمل بینچ نے توہین عدالت کیس کی سماعت کی،درخواست گزارانعام اللہ کے وکیل کاشف زمان نے عدالت کو بتایا کہ انکے موکل نے حفیظ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل جو کہ باچا خان یونیورسٹی سے منسلک ہے، سے ایم پی ایچ کی ڈگریاں حاصل کررکھی ہیں تاہم خیبرمیڈیکل یونیورسٹی کیجانب سے انکی ڈگریاں کو نہیں ماناجارہا جسکی وجہ سے انہیں ایم پی ایچ فائنل ائیر کے امتحان میں بھی بیٹھنے کی اجازت نہیں دی جارہی جبکہ انکے موکل کا پہلے ہی ایک سال ضائع ہوچکا ہے۔ ہائی کورٹ نے مارچ 2018 میں انکے موکل سے فائنل ائیر کا امتحان لینے کا حکم دیا تھا تاہم فیصلے پر عملدرآمد نہیں کیاجارہا ہے، اس موقع پر کے ایم یو کے وکیل عدالت میں پیش ہوئے انہوں نے عدالت کو بتایا کہ بغیرامتحان کے ڈگری مانگ رہا ہے ۔جسٹس روح الامین نے ریمارکس دیئے کہ عدالت نے حکم دیا ہے۔ لہٰذا اس پر ہر حال میں عملدرآمد کرنا ہوگا، عدالت نے خیبرمیڈیکل یونیورسٹی کودرخواست گزار سے ایم پی ایچ ڈگری کے فائنل ائیرکا امتحان لینے کے احکامات دیتے ہوئے اگلی پیشی پر امتحانی شیڈول وغیرہ بھی پیش کرنے کاحکم دے دیا ۔
تازہ ترین