• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محرم الحرام صفائی، ڈبلیو ایس ایس پی کارکردگی کی تعریف

پشاور (خصوصی نامہ نگار) محکمہ بلدیات ، کمشنر اور ڈپٹی کمشنر پشاورسمیت مختلف حلقوں نے محرم الحرام کے موقع پر واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسز پشاور (ڈبلیو ایس ایس پی) کی جانب سے کئے گئے پانی، صفائی اور دیگر انتظامات کی سراہا ہے اور اسی جذبے سے بہتر خدمات کی فراہمی کا تسلسل برقرار رکھنے کے لئے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا ہے۔ محرم الحرام کے عاشورہ کے دوران ڈبلیو ایس ایس پی کے 591 اہلکاروں نے خصوصی صفائی مہم میں تین شفٹوں میں فرائض انجام دیئے، جلوسوں کے راستوں کو دن رات صاف رکھا، چھڑکائو اور سپرے کرتے رہے، 409 اہلکار صفائی اور 82 فراہمی آب کی خدمات پر مامور رہے محرم الحرام کے عشرہ کے دوران معمولی صفائی اور خدمات کے علاوہ خصوصی صفائی مہم کے لئے سات گاڑیوں، جیٹنگ، سکنگ ، چھڑکائو مشینوںاور دو برائوزرز کا بندوبست کیا گیا تھا سڑکوں کی دھلائی، چھڑکائو اور صفائی کا عمل مسلسل جاری رہا باقاعدگی کے ساتھ سپرے بھی کیا جاتا رہا ، جلوسوں کی گزرگاہوں اور امام بارگاہوں سمیت ملحقہ علاقوں میں تمام شہری خدمات دن رات فراہم کی جاتیں ر ہیں۔
تازہ ترین