• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسامی پربغیراشتہاربھرتی،ڈی جی ہیلتھ ومتعلقین سے جواب طلب

پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورہائی کورٹ کے جسٹس مس مسرت ہلالی اور جسٹس نعیم انورپرمشتمل دورکنی بنچ نے محکمہ صحت میں خالی پوسٹ مشتہرکئے بغیر بھرتی کرنے پرڈی جی ہیلتھ سروسزاور ڈی ایچ اوچارسدہ سے جواب مانگ لیاہے عدالت عالیہ کے فاضل بنچ نے ملک اجمل خان ایڈوکیٹ کی وساطت سے دائرجہاندادخان کی رٹ پٹیشن کی سماعت کی اس موقع پر عدالت کو بتایاگیاکہ حنیف اللہ محکمہ صحت بی ایچ یوشبقدر میں بطوروارڈ اردلی بھرتی ہواجبکہ اس بھرتی کے لئے کوئی اشتہارنہیں دیاگیا۔
تازہ ترین