• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تا ریخی ایڈورز کالج کی ساکھ بچا نے کیلئے ارباب اختیار نو ٹس لیں، جمی میتھیو

پشاور(لیڈی رپورٹر) پشاور کے تا ریخی ایڈورز کالج میں نسل پرستی اور فرقہ وارانہ سوچ رکھنے والوں نے تاریخی تعلیمی ادارے کو بدنام کیاجبکہ کالج کے پر نسپل کی نا اہلی کی وجہ سے سالانہ طلباء کی دا خلوں میں نما یا ں کمی آ ئی ہے ۔ کالج کی ساکھ بچا نے کیلئے ارباب اختیار نو ٹس لیں ان خیالات کااظہار گزشتہ روز پشاور پر یس کلب میں چر چ پراپر ٹی بچاؤ تحریک پاکستان کے صدر جمی میتھیونے پریس کانفرنس کرتے ہو ئے کیاانہوں نے کہاکہ ایڈورڈر کالج کو سیاست کی نظر کیا جارہا، کالج کا مقصد یہ تھا کہ بغیر کسی نسل رنگ کے بچے یہاں پر تعلیم حاصل کرکے ملک اور قوم کا نام روشن کریں لیکن مودجودہ قت میں کوئی بورڈ آف گورنر کی بات ماننے کو تیار ہی نہیں اور کوئی راتو ں رات نیا بورڈ آف گورنر بنالیتا ہے عدالت کے حکم کے باوجود اساتذہ کو تنگ کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کالج پرنسپل نیئر فردوس نے بھر تیوں میں اقراباء پروری کر کے اپنے رشتہ داروں کو نوازااور کالج کے تمام تعلیمی فنڈز اپنے ذاتی خرچوں کیلئے استعما ل کیا۔
تازہ ترین