• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رانا ثناءکے ریمانڈ میں 14دن توسیع، پراسیکیوٹر تبدیلی کا تحریری حکم طلب

 لاہور(نمائندہ جنگ)انسداد منشیات عدالت لاہور نے منشیات برآمدگی کیس میں گرفتار مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر راناثنااللہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز توسیع کرتے ہوئے فریقین کے وکلا ء کو میں 28ستمبر کودلائل کیلئے طلب کر لیا پراسیکیوٹر تبدیلی کا تحریری حکم طلب بھی کرلیا۔عدالت میں پیشی کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے (ن) لیگ اور حکومت میں کسی ڈیل کے تاثر کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کوئی ڈیل نہیں ہو رہی، صرف ابہام پھیلایا جا رہا ہے۔ظلم برداشت کرنے کے بعد ہم کس بات کی ڈیل کریں گے؟ قبل ازیںرانا ثنا اللہ سمیت پانچ ملزمان کو ڈیوٹی جج خالد بشیر کے رو برو پیش کیا گیا۔
تازہ ترین