• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرنٹیئر کسٹمز ایجنٹس ایسوسی ایشن کی الیاس بلور گروپ کی حمایت

پشاور (نیوزڈیسک)فرنٹیئر کسٹمز ایجنٹس ایسوسی ایشن خیبرپختونخواکی ایگزیکٹو باڈی کا ایک اہم اجلاس زیرِ صدارت ایسوسی ایشن کے صدرضیاء الحق سرحدی منعقد ہوا۔اجلاس میں متفقہ طور پر سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے انتخابات میں بزنس مین فورم کے لیڈر سینیٹرالیاس احمد بلور پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے سرحد چیمبر کے انتخابات میں ان کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا ایسوسی ایشن کے صدر ضیاء الحق سرحدی نے یقین ظاہر کیا کہ بزنس مین فورم کے تمام اُمیدوارانشاء اللہ بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے۔
تازہ ترین