• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2لاکھ 20ہزار افراد کو ابتدائی طبی امداد کی تربیت فراہم کی ‘ڈاکٹر خطیر احمد

پشاور(نامہ نگار)خیبر پختونخواا یمرجنسی ریسکیو سروس (ریسکیو 1122) کی جانب سے اب تک صوبے میں 2لاکھ 20ہزار سے زائد افراد کو ابتدائی طبی امداد کی تربیت فراہم کی گئی ۔ ان خیالات کا اظہار ریسکیو 1122 کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر خطیر احمد نے ریسکیو ہیڈ کوارٹر میں ابتدائی طبی امدادکے عالمی دن کے حوالے سے منعقدہ خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ڈاکٹر خطیر احمد کا کہنا تھاکہ ابتدائی طبی امدادکاعالمی دن منانے کا مقصد عوام کے جان ومال کے تحفظ کو بروقت یقینی بنا نا ہے۔ ریسکیو 1122کی جانب سے نہ صرف عوام کو ایمرجنسی کے دوران مفت سہولیات فراہم کی جاتیں ہیں بلکہ مختلف نوعیت کی ایمرجنسیز کے تدارک اور بچاو کے لیے باقاعدہ ٹرینگ ونگ قائم کیے گئے۔
تازہ ترین