• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹاسک فورس صوابی کا آپریشن35 ہزار روپو ں کی ریکوری کی

پشاور ( نیوزڈیسک) بجلی چوری اوربقایاجات کی ریکوری کے لئے پسکوٹاسک فورسز کی کاروائیاں صوبہ بھرکے مختلف علاقوں میں جاری ہیں، مہم کے دوران صوابی سرکل کی ٹاسک فورسز نے پسکو گدون سب ڈویژن کے مختلف علاقوں میں آپریشن کیا ڈائریکٹ کنڈوں ، بجلی چوری اور نادہندہ گان کے خلاف پسکو ٹاسک فورس ٹوپی ڈویژن کی ٹیموں نے گیارہ کے وی فیملی فلیٹس فیڈر سے منسلک علاقوں میں رات کے اوقات میں گرینڈ آپریشن کیا،آپریشن کے دوران دو ٹیمپرڈ میٹروں کو ہٹایا گیا جبکہ بقایاجات کے ضمن میں 35 ہزار روپو ں کی ریکوری کی گئی ۔
تازہ ترین