• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جوہرٹاؤن،ڈیفنس اوردیگرعلاقوں میں ڈاکے،5موٹرسائیکل چوری

لاہور(کرائم رپورٹر) جوہرٹاون کے علاقہ میں ناصر کے گھر سے 5لاکھ روپے مالیت کی نقدی اور دیگر سامان،ڈیفنس کے علاقہ میں کاشف کے اہلخانہ سے 5لاکھ روپے مالیت کا سامان،قلعہ گجر سنگھ کے علاقہ میں طاہر کے گھر سے 4لاکھ روپے مالیت کی نقدی اور طلائی زیورات،شاہدرہ ٹاون کے علاقہ میں جبران کے گھر سے 3لاکھ روپے مالیت کی نقدی اور دیگر سامان،شفیق آباد کے علاقہ میں شاہد کے اہلخانہ سے 3لاکھ روپے مالیت کی نقدی اور موبائل فونز،ٹاون شپ کے علاقہ میں علی کے اہلخانہ سے 2لاکھ روپے مالیت کی نقدی اور دیگر سامان،اقبال ٹاون کے علاقہ میں مبشر کے اہلخانہ سے ڈیڑھ لاکھ روپے مالیت کی نقدی اور دیگر سامان،ستوکتلہ کے علاقہ میں وہاب سے ڈیڑھ لاکھ روپے مالیت کی نقدی اور دیگر سامان،گلبرگ کے علاقہ میں جاوید سے ایک لاکھ روپے اور لیپ ٹاپ،نواب ٹاون کے علاقہ میں احمد سے 80ہزاور موبائل فون چھین لیا گیا۔ڈیفنس سے گاڑی جبکہ قلعہ گجر سنگھ،مزنگ،راوی روڈ،لٹن روڈ اور ملت پارک سے موٹرسائیکلیں چوری ہوگئیں۔
تازہ ترین