لاہور (کر ائم رپورٹرسے ) ڈیفنس بی کے علاقے میں واقع کوٹھی کے کوارٹر میں رہائش پذیر 30 سالہ گھریلو ملازمہ خالد ہ حبیبی پراسرار طور پر اپنے کوارٹر میں مردہ حالت میں پائی گئی ،اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لیکر لاش کو مر دہ خانہ منتقل کر کے جائے وقوع سے تمام شواہد اکھٹے کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ڈاکٹروں کے مطابق خالدہ بی بی کی موت زہریلی شہ کھانے سے واقع ہوئی ہے جب کہ پولیس کے مطابق خالدہ کے گلے پر پھندے کا نشان موجود تھا تاہم اصل حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد سامنے آئے گی جس کی روشنی میں مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔