• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گجرپورہ اورمزنگ کے علاقوں سے 2لاشیں برآمد،ایک کی شناخت نہ ہوسکی

لاہور (کرائم رپورٹر ) گجر پورہ کے علاقے میں 17سالہ لڑکے کو مردہ حالت میں پڑا دیکھ کر مقامی افراد نے پولیس کو اطلاع کی جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے لیا جس کی شناخت کاکا مسیح کے نام سے ہوئی جبکہ مزنگ کے علاقے میں 40سالہ نامعلوم شخص کی لاش بڑی دیکھ کر راہگیر نے پولیس کو اطلاع کی جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے لیا بعدازاں پولیس نے دونوں لاشوں کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانے منتقل کردیا پولیس کے مطابق دونوں افراد نشے کے عادی تھے جن کی موت نشے کی زیادتی کے باعث واقع ہوئی ہے۔
تازہ ترین