• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قلعہ گجر سنگھ کی ایک ہفتہ کی رپورٹ جاری

لاہور(کر ائم رپورٹرسے )ڈسٹرکٹ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ کی گذشتہ ہفتہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی۔ انویسٹی گیشن ونگ کے 46، گاردات کے 45 اور سیکیورٹی ڈویڑن کے 120 پولیس اہلکاروں کو فائر پریکٹس کرائی گئی۔ وزیر اعلی پنجاب کی سکواڈ اور ایڈوانس ٹیم کے 74 افسران و اہلکارا کو بھی فائر پریکٹس کروائی گئی۔ فائر پریکٹس کے دوران اہلکاروں کو بریٹا پسٹل اور ایس ایم جی گن کے 10،10 راونڈ فائر کرائے گئے۔ مختلف مقامات پر مجالس و عزاداری جلوس کی سیکیورٹی کے لئے 300 سے زائد ریزروز روانہ کیں گئیں۔
تازہ ترین