• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوجوان پرتشددکرنیوالی ڈولفن ٹیم 302کےاہلکار معطل

لاہور (کر ائم رپورٹر )ڈولفن اہلکاروں نوجوان پر تشدد کے معاملہ کاآئی جی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ عارف نواز خان نے نوٹس لے لیا،ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کے احکامات پر ڈولفن ٹیم 302 کے اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا،گاڑی کے دستاویزات نہ ہونے کا تاثر درست نہیں ہے،موٹرسائیکل سوار مقامی جگہ پرخطرناک انداز میں ون ویلنگ کر رہے تھے،ون ویلنگ کی وجہ سے شہریوں کی زندگی کو بھی شدید خطرات لاحق تھے،ملزمان پر تھانہ نصیر آباد میں ون ویلنگ کا مقدمہ بھی درج ہے،افسران بالا کی ہدایت پر ایس پی ڈولفن بلال ظفر معاملہ کی ریگولر انکوائری خود کر رہے ہیں،اس حوالہ سے ڈولفن ٹیم کو معطل کر کے کلوز ہیڈکوارٹرز کر دیا گیا ہے
تازہ ترین